مجھے کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا، والد دیکھ کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا اس کی نہیں میری ذمہ داری ہے، بالی ووڈ اداکار
مجھے کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا، والد دیکھ کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا اس کی نہیں میری ذمہ داری ہے، بالی ووڈ اداکار

والد نے اسکول فیس نہ بھرنے پر میری جگہ خود سزا بھگتی، سلمان خان

والدین اپنی اولاد کو مشکلات اور تکلیف سے بچانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار رہتے ہیں، سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی ماضی میں ایسا ہی کچھ کیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والد سلیم خان نے اسکول میں ان کی جگہ سزا بھگتی۔
سلمان خان نے بتایا کہ جبکہ وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔
سلمان نے بتایا کہ جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟‘ جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں‘۔
سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا اس کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے‘۔
یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جاکر کھڑے ہوگئے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے کافی قریب ہیں اور وہ اب بھی پرتعیش گھر کے بجائے اس فلیٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کے والدین بھی رہائش پذیر ہیں۔