پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو

این اے 249 میں ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری کردیاگیا

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری کردیاگیا۔این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کوہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،این اے 249 ضمنی الیکشن،کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ کوہوگی ،امیدواروں کی انتخابی نشانات کےساتھ حتمی فہرست 8 اپریل کوجاری ہوگی۔

واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈاکے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔