نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کےلیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ہیں اور وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مریم نوازکے خلاف چوہدری شوگرملز سمیت دیگر انکوائریز جاری ہیں لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔