قیوم آباد سیکٹرAمدینہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 1شخص ہلاک اور 1شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 65سالہ طالح محمد ولد یوسف خان عرف کمانڈر جبکہ ذخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50سالہ نعیم ولد سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔
ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد سیکٹرAگلی نمبر 1میں واقع جامع مدینہ مسجد کی دکانوں اور خاندانی چپقلشوں پر کھڑا ہونے والا تنازع ایک شخص کی جان لے گیا۔قیوم آباد سیکٹرAمدینہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 1شخص ہلاک 1شدید زخمی ہوگیا۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان کے کورڈینیٹرتنویر خان کاوالدتھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اور قاتل کے درمیان ہونے والا تنازع جامع مسجد مدینہ میں موجود دکانوں اور مہران ٹائون میں موجود پلاٹوں پر کافی عرصہ سے چل رہا تھا ۔
با خبر ذرائع کا کہنا تھا مقتول اور قاتل آپس میں قریبی رشتہ دار ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ واقع آج ظہر کی نماز کے بعد بی ایریا اسٹاپ پر واقع ہوٹل میں پیش آیا ۔ذرائع کا کہنا ہے ملزم حاجی شیربازخان ہوٹل پر آیا اور فائرنگ شروع کر دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حاجی شیرباز نے 4فائر کئے جس کے نتیجے میں طالح محمد عرف کمانڈر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ذخمی ہونے والا نعیم نامی شخص ذخمی ہے اور جناح ہسپتال میں داخل ہے ۔اس حوالے سے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ذخمی شخص کی حالت نازک ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے خول بھی اٹھا کر فرار ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس اعظم راجپر نے امت کو بتایا ہے کہ مزکورہ واقع کا مقدمہ الزام نمبر 202/21 u/s,302/324 مقتول کے بیٹے تنویر خان کی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ایس ایچ او ڈیفنس کا کہنا تھا کہ مزکورہ واقع خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔