کورونا پھیلاﺅروکنے کیلیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 4 روز کیلیے بندکردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر16 مارچ تک بند رہیں گے ،سیکریٹریٹ میں جراثیم کش سپرے کرایاجائے گا، سیکریٹریٹ میں 17 مارچ سے کم عملہ بلایا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹریٹ کا شعبہ آئی آر،آر اینڈآئی برانچ فعال رہے گاجبکہ عملے کوفون پر دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،کورونا پازیٹو عملہ رپورٹس اسٹیبلشمنٹ برانچ بھجوائے۔عملے کو دفتر میں ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ عملے پر ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی ہو گی۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ قومی اسمبلی ملازمین کورونا ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کریں،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹرانسپورٹ سروس تاحکم ثانی بندرہیں گی، سیکرٹریٹ میں دفتراوقات کار صبح10 تاشام 4 بجے ہوں گے ۔