بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا انعقاد اب آئندہ سال ہی ممکن ہو سکے گا۔فائل فوٹو
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا انعقاد اب آئندہ سال ہی ممکن ہو سکے گا۔فائل فوٹو

بنگلہ دیش کا رواں سال پریمیئر لیگ نہ کرانے کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کرانے اعلان کر دیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ اس سال نہیں کروایا جائے گا جبکہ آٹھ ٹیموں کا ایونٹ رواں سال کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں بھی شامل نہیں ہے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے کی وجہ سے نومبر میں قومی کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا انعقاد اب آئندہ سال ہی ممکن ہو سکے گا ، بی پی ایل اگلے سال 14 جنوری سے 18 فروری تک کھیلی جائے گی ۔