صفہ یونیورسٹی ڈیفنس کراچی کی طلبہ تنظیم یوتھ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام یوتھ مشاعرے کے اختتام پر مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کو یادگاری شیلڈ دی گئی
صفہ یونیورسٹی ڈیفنس کراچی کی طلبہ تنظیم یوتھ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام یوتھ مشاعرے کے اختتام پر مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کو یادگاری شیلڈ دی گئی

کراچی کےنوجوان عرصہ دراز سے آگ اور خون کے ہولناک سیاسی ماحول سے بیزار آچکے ہیں ،یاسر عدیل شیخ

کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی صدرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ یاسر عدیل شیخ نے صفہ یونیورسٹی ڈیفنس کراچی کے طالب علموں کی تنظیم یوتھ تھنک ٹینک کے زیر اہتمام یوتھ مشاعرے کے انعقاد کو صفہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طالب علموں کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان طویل عرصے سے آگ اور خون کے ہولناک سیاسی ماحول سے بیزار آچکے ہیں.

کراچی کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اقتدار کی بھی پرواہ نہیں کی. شہر قائد کی رونقین بحال کرنے اور امن کی بحالی کے لئے میاں محمدنواز شریف کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی.

صفہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوتھ مشاعرے کا انعقاد نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا سبب بنے گا. مشاعرے کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ شہر کے نوجوان طویل عرصے سے اپنے شہر میں سیاست کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے احیا کے لئے مناسب حالات کے منتظر تھے.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار کی پرواہ کئے بغیر کراچی کے امن کی بحالی کے لئے بڑے فیصلے کئے. دوستوں کی ناراضگیاں مول لیں اور اپنا اقتدار خطرے میں ڈال کر شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنایا.

صفہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور بہادر طلبہ و طالبات نے یوتھ تھنک ٹینک کے پرچم تلے طالب علموں کا پہلا مشاعرہ منعقد کر کے کراچی کے نوجوانوں کو ملکی ترقی اور دنیا میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کا موقع فراہم کردیا.

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوصی ہدایات پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسرعدیل شیخ نے ڈویژنل صدر سردا محمد سہیل، ضماد عالم خان،سید ابراہیم شاہ، بیور بلوچ، شعیب خان، اشرف زمان، نبیل آفریدی، عبد الرحمن، فرمان اللہ،خان، اسد خان، رانا شوکت محسن شاہ، حاذق آرائیں، نعمان بھٹی، عثمان یوسفزئی، امتیاز احمد،اسامہ خان تنولی کے ہمراہ صفہ یونیورسٹی میں منعقدہ یوتھ مشاعرے میں شرکت کی.