کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے کراچی کے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے تین سب ڈویژنزکے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈوان نافذ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کا نفاذ 6 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد کی یوسیز و یونٹس میں لگایا گیا، لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے مکین ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔