اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک
اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک

تین ماہ کے دوران اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس میں 355 ارب روپےکا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس اکتوبرتا دسمبر 355 ارب روپے بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبرتا دسمبر153 اسلامی بینک برانچوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے124 اضلاع میں اسلامی بینک شاخوں کی تعداد 3ہزار456 ہوگئی۔