بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے جس میں 40 افراد زخمی جب کہ 33 گرفتار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم 50 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش میں ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کے دورے سے بنگلہ دیش حکومت کا کہنا تھا کہ بعض اسلامی گروپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن اس کی زيادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں، خاص طور پر شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے بعض غیر سرکاری تنظیمیں، بائیں بازو کے محاذ سے وابستہ سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی سے وابستہ بہت سے دیگر لوگ ان کے اس دورے کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔