مسلم لیگ (نواز) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علماءاسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کا یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران ملاقات شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفو ر حیدری بھی موجود تھے، دونوں رہنماﺅں کے درمیان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوس ہیں،اپوزیشن لیڈر سے متعلق دیگر جماعتوں سے جلد مشاورت کریں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان اتفاق ہوا کہ سربراہی اجلاس بلا کرآئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔