صوبے میں کاروباررات 10 بجے تک کرنے کی اجازت دےدی گئی۔فائل فوٹو
صوبے میں کاروباررات 10 بجے تک کرنے کی اجازت دےدی گئی۔فائل فوٹو

کراچی: تاجروں نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

کراچی کے تاجروں نے کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔
کراچی کے تاجروں نے حکومت سے کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود اوقات میں کاروبار کرنا مشکل ہوگا، محدود کاروباری اوقات میں رش بڑھنےسے کورونا پھیلے گا۔
شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔
خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت سندھ نے 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنے اور تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔