پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو

دوسرا ون ڈے ۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو342 رنز کاہدف دیدیا

 دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلیے 342رنزکا ہدف دیدیا۔ مقررہ اوورز میں جنوبی افریقہ نے6وکٹوں کے نقصان پر341رنز بنائے تھے۔

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر مارکرم اور ڈی کوک نے 55 رنز جوڑے۔

میزبان ٹیم کو پہلا نقصان مارکرم کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان ٹیمبا باوما اور وین دیر ڈوسین نے 101 رنز کی شراکت قائم کی، وین دیر ڈوسین نے جارحانہ 60 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل  ہے۔میزبان ٹیم کی جانب سے بھی دوسرے ون ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔