ملکی معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے ایک بار پھر کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے۔
سروے کے مطابق پاکستانی صارفین نے سرمایہ کاری اور مستقبل میں اہم خریداریوں پر غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔
بیاسی فیصد پاکستانیوں نے گھر یا گاڑی جیسی اہم خریداری کے بارے میں پُراعتماد نا ہونے کا کہا جبکہ 80 فیصد نے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق اناسی فیصد پاکستانیوں نے اپنے، اپنی فیملی اور دیگر افراد کے روزگار جانے کے خوف کا اظہار بھی کیا ہے۔