مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں جاری۔مزید105 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک وباسے 105 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، بلوچستان میں 20 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 کیسز رپورٹ ہوئے۔