شادمان ٹائون میں گزشتہ روز گھر میں خاتون کی جانب سے خودکشی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ شادمان ٹائون نمبر2 کے علاقے میں واقع بلڈنگ کے فلیٹ میں 7 اپریل کی دوپہر کوخاتون نے گلہ میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔متوفیہ نے خودکشی سے قبل ساری صورتحال اپنی ایک دوست کو وائس میسج پر بھیجی تھی۔پہلی ملاقات کے بعد ملزمان نے دوبارہ نہ ملنے پر متوفیہ کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم وقاص بھی شامل ہے ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کا کہنا تھا کہ ملزمان اور متوفیہ کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے ۔ملزمان نے متوفیہ کی ویڈیو بھی بنائی ہوئی تھی۔ملزمان ویڈیو کی بنیاد پر متوفیہ کو بلیک میل کررہے تھے ۔