اس حوالے سے ڈاکٹرفیاض الدین کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں مجھے بھی رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر میری گاڑی پر فائرنگ کردی
اس حوالے سے ڈاکٹرفیاض الدین کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں مجھے بھی رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر میری گاڑی پر فائرنگ کردی

سادہ لباس مبینہ پولیس اہلکاروں کی ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں سادہ لباس مبینہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی نا روکنے پر سول ہسپتال کے  ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔سول ہسپتال کے ڈاکٹر فیاض الدین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

موٹر سائیکل سوار سادہ لباس پولیس اہلکارسڑک کنارے شہریوں کو روک کر تلاشی لے رہے تھے۔اس حوالے سے ڈاکٹرفیاض الدین کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں مجھے بھی رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر میری گاڑی پر فائرنگ کردی۔

اقبال مارکیٹ پولیس ڈاکٹرکی گاڑی پر فائرنگ کے معاملے کو دبانے کے لیے ڈاکٹر فیاض الدین پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ جبکہ ایس ایچ اواقبال مارکیٹ کی جانب سے ڈاکٹر کو پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست پردھمکیاں دی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ڈاکٹر کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کر کے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعہ میں ایس ایچ او سمیت کوئی بھی اہلکار اگر ملوث پایا گیا تو اسے سخت سے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔