ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو
ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو

بندروں کے ذریعے چوریاں کرنیوالے ملزمان گرفتار

نئی دہلی پولیس کے مطابق دو ایسے چالاک ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو بندروں کے ذریعے چوریاں کرتے تھے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دو افراد کو اس وقت گرفتارکر لیا گیا جب ایک متاثرہ شخص نے پولیس کو درخواست دی کہ اسے بندروں کو لے جانے والے تین افراد نے لوٹ لیا ، متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ ایک رکشہ میں بیٹھا جہاں ملزمان بندروں کیساتھ بیٹھے اورایک بندر سے کہا کہ وہ اگلی سیٹ اور دوسرے بندر سے کہا کہ وہ پچھلی سیٹ پر بیٹھ جائے جہاں بندر نے متاثرہ شخص کی جیب میں بٹوے سے چھ ہزار روپے نکال لیے اور چلتے بنے ۔

پولیس کو شک ہوا کہ ایسی ہی وارداتوں میں اسی گروہ کا ہاتھ ہے جس پر ملزمان کیلیے جال بچھاتے ہوئے ٹیم تشکیل دی گئی اور بالآخر تین ملزموں پر مشتمل گروہ کے بندر اورایک شخص کو ایک بس اسٹاپ سے حراست میں لے لیا ، تیسرا ملزم تاحال مفرور ہے جبکہ بندروں کو جانوروں کے ریسکیو ادارے میں بھیج دیاگیا۔

بھارت میں بندروں کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلیے تربیت دینا تو معمول کی بات ہے لیکن ان کی مجرمانہ فعل کیلیے تربیت کرنا غیر معمولی بات نہیں ۔گزشتہ برس بندروں کے ایک گروہ نے کورونا وائرس کے بلڈ سیمپل لے جانے والے میڈیکل آفیشل پر حملہ کرکے اس سے بلڈ سیمپل چھین لیے تھے ۔