مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

فورسزکی جنوبی وزیرستان میں کارروائی۔دہشت گردپیرعرف اسدمارا گیا

سیکیورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دہشتگردپیرعرف اسدمارا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھامیں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردپیرعرف اسدہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردکمانڈر 2006 سے کالعدم تنظیم کاسرگرم رکن تھا،دہشتگرد 2006 میں بیت اللہ محسودگروپ میں شامل ہواتھا،دہشتگردسیکیورٹی فورسزکیخلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھا۔