پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو
پی ایس ایل کے میچزمیں زیادہ سے زیادہ 90 رنزاسکورکیے۔فائل فوٹو

بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پہلی بار نمبر ون پوزیشن پرآگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچزکی رینکنگ جاری کردی ،بابر اعظم پہلی بار بلے بازی میں نمبر ون پوزیشن پرآگئے ۔

ون ڈے رینکنگ میں 18سال بعد پاکستانی بلے باز پہلی پوزیشن پرآگیا ۔ پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھینی ۔ بابر اعظم 865 پوائنٹس کیساتھ پہلی ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 825پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچز میں سینچریاں سکور کرنے والے فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں ۔

ون ڈے میں باولنگ کی شعبے میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر دسویں پویشن پر ہیں ۔آل راو نڈرز کی کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سر فہرست ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ساتویں پوزیشن پر ہیں۔