پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کاامکان

پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کاامکان ہے،اوگرانے قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی 15دن کیلیے تجویز کی گئی ہے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام ہوگا،حکام کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت108.35 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 ہو جائے گا۔