ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔فائل فوٹو

مسلح جتھوں کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ مسلح جتھوں کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،مطالبات کرناہرکسی کاحق ہے،پرتشدداحتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنمائوں کااجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پرپابندی کے فیصلہ پراعتمادمیں لیاگیا،وزیرداخلہ شیخ رشیدنے امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا،دوران بریفنگ بتایا گیاکہ تحریک لبیک کوکالعدم قراردے کرپابندی عائدکی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مسلح جتھوں کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیراعظم نے پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مطالبات کرناہرکسی کاحق ہے،پرتشدداحتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پولیس اورسیکیورٹی اداروں پرفخرہے،وزیراعظم نے کہاکہ پرتشدداحتجاج کرکے ریاست کودبائومیں نہیں لایاجاسکتا،وزیراعظم نے شیخ رشید،نورالحق قادری کوصورتحال پرقوم کواعتمادمیں لینے کی ہدایت کی۔