انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

ڈیفنس ویو میں پانچ منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس ویو میں عدالتی حکم کے باوجود پانچ منزلہ عمارت کی ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ڈیفنس ویو میں 31مارچ کو پانچ منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات جاری ہیں ، درخواست گزار نے عدالت میں تعمیرات کی تصاویر بھی پیش کیں ۔

عدالت عالیہ نے حکم امتناع کے باوجود تعمیرات جاری رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا ، نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15روز میں بلڈر،ایس بی سی اے اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔عدالت عالیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ ایس ایس پیز کو بھی کارروائی کا حکم دیا۔

جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر تعمیرات کیسے کر سکتے ہیں ۔ جو غیر قانونی تعمیرات ہو چکی ہیں انہیں گرایا جائے ۔