سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

پر تشدد احتجاج۔ درجنوں افراد شناخت کرلیے گئے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہورہا ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نادرا، سیف سٹی لاہوراوردیگراداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جوپولیس پرتشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوزکے ذریعے نشاندہی کررہا ہے ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلیے گئے ہیں اوران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریرکو بھی مانیٹرکرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔