نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو
نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم کا نیا نام اعلان خان رکھ دیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویزکرنا چاہوں گا،وزیراعظم عمران خان کوہر سال رمضان المبارک میں سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے ہسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہائوس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلیے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے،، ان سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے۔ عمران خان دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جو حکومت میں ہوتے ہوئے دینے کی بجائے لے رہے ہیں۔ گورنر ہائوس میں ایک تقریب ہوئی جس میں سب ماسک کے بغیر ساتھ ساتھ بیٹھے تھے، اگر آپ کو اسی طرح کے اجتماعات اور جلسے کرنے ہیں تو اتنی ویکسین منگوا لیں جو پوری عوام کو لگا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائے، ہم نے احتیاط نہ کی تو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک لازمی پہنیں۔