ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے اور اقدامات ہوا ہو گئے

حکو مت کے رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے اور اقدامات ہوا ہو گئے ۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 26 روپے مہنگا ہو گیا، ملک میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی۔
گائے کا گوشت 4 روپے 60 پیسے، بکرے کا گوشت 6 روپے 72 پیسے اوسط مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی رہی۔
لہسن 7 روپے 35 پیسے فی کلو سستا ہوا ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 22 پیسے کمی ہوئی، دال چنا 4 روپے ،دال مونگ 5 روپے 14 پیسے ،دال مسور 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 16 روپے 59 پیسے سستا ہوا ، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔