آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق معاملے کے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی
آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق معاملے کے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی

T20ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔
آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق معاملے کے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجراء کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھاکہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کردیا جائے۔