انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں 272پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ بھارت 270پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،آسٹریلیا 267پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،پاکستان 262پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ 255پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔اس فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے ،افغانستان ساتویں ،ویسٹ ایڈیز آٹھویں ،سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔