ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے تار آ گرے۔ 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔ینوں افراد قریبی گاؤں کے رہائشی ہیں۔

               
April 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
کراچی کے70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔فائل فوٹو

کراچی کے70 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔فائل فوٹو

سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں موٹر سائیکل پر بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ کے تار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں۔ موٹر سائیکل سوار اسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گیارہ ہزار وولٹ کا تار ان کے اوپرآ گرا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق تینوں افراد قریبی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔