بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

ایک جماعت کو پہلے کالعدم پھر مذاکرات ہوتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک جماعت کو پہلے کالعدم قرار دیا جاتا ہے پھر اس سے مذاکرات ہوتے ہیں ، رمضان کے مہینے میں جو کچھ لاہور میں ہوا اس کے حقائق سامنے نہیں آئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم کی گزشتہ رات کی تقریر کی کسی کو کچھ سمجھ نہیں آئی ، قوم پریشان ہے ہمارا وزیر اعظم کیا باتیں کرتا ہے ، ملک کے معاملات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا پانچواں وزیر خزانہ آچکا ہے ، آج ہر شخص وزیر خزانہ بنا ہوا ہے ، جو وزیر ایک عہدے پر نالائق ہوتا ہے وہ دوسرے عہدے پر بھی نالائق ہوگا ، وزراکو آگے پیچھے کرنے سے معاملات حل نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت نہیں سرکس ہے ، چلتا ہے ۔ وزیر اعظم میں ہمت ہوتی تو پارلیمنٹ میں آکر تقریر کرتے ۔