فائل فوٹو
فائل فوٹو

 چینی اسکینڈل۔نیب نے صوبائی وزیرپنجاب میاں اسلم کوطلب کرلیا

چینی اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرپنجاب میاں اسلم کوطلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیرپنجاب میاں اسلم کو4 مئی کوطلب کرلیا۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔ نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں شوگرپردی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔