وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
شہزاد اکبر نے اپنے وکلاء کے ذریعے بشیر میمن کو لیگل نوٹس بھیجوایا ہے۔شہزاد اکبرکے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے نام لیگل نوٹس میں الزامات لگانے پران سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شہزاد اکبر کی جانب سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں بشیر میمن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 دن میں الزامات واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگی جائے۔