ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو
ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

حکومت کا گلگت بلتستان کیلیے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔
گلگت میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اس عمر نے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے، بجلی کے نظام کے لیے 9 منصوبے اور سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے، وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد اب یہاں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے بہت زبردست کام ہورہاہے۔