راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔فائل فوٹو
راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔فائل فوٹو

چین کا بے قابو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا

چین کا بے قابو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا ،چین کی خلائی انتظامیہ نے بتایا کہ لانگ مارچ فائیو بی  راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گرگیا۔

چین کی خلائی انتظامیہ کے مطابق راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔چین کی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا نے چائنہ مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ کی 18ٹن وزنی باقیات بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10.24 (02:24 GTM)پر 72.47 ڈگری مشرق طول بلد اور 2.65 ڈگری شمال عرض بلد میں زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوئیں ۔

امریکی اور یورپی حکام قریب 4..8 میل یا 13.7کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گرنے والے راکٹ کی نگرانی کر رہے تھے ۔

چینی راکٹ لانگ مارچ راکٹ فائیو بی کے ذریعے مین ماڈیول 29 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے فوری بعد زمین پر واپس آ جاتے ہیں تاہم راکٹ فائیو بی کا 23 ٹن وزنی بوسٹر شروع میں گرنے کے بجائے مدار تک چلا گیا تھا۔