عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو

اشرافیہ کیلیے ایمنسٹی اسکیم اورغریبوں کیلیے لنگر خانے؟۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یومیہ 15سے 20افراد خود کشی کرتے ہیں ،عام شہری کیلیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے، وزیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں ۔

بلاول بھٹو نے غربت میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی سالانہ شرح 14فیصد سے بڑھی تو عوام کیسے گزارہ کریں گے ،ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے ،عوام سے 90ارب روپے سے زائد نکلوانے کیلیے بجلی کی قیمت پھر سے بڑھا دی گئی ، عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا خدشہ ہے ، اشرافیہ کیلیے ایمنسٹی اسکیم اورغریبوں کیلیے لنگر خانے؟۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ۔