آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، ہم افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں افغان امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک بھی موجود تھے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے بامقصد مذاکرات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔