بھارت میں کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کی بینائی متاثر ہونے لگی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کو شکست دینے افراد بلیک فنگس یعنی میوکر مائیکوسس نامی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے لوگوں کی بینائی ختم ہوتی جا رہی ہے اور دیگر سنگین طبی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو رہی ہیں، جس کے سبب ان کی موت ہو جاتی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بیلک فنگس میں مبتلا متعدد افراد کی جان بچانے کے لیے ان کی آنکھ نکال دی گئی جبکہ بعض لوگوں کے جبڑے نکالنے پڑے۔
بلیک فنگس کا طبی نام میوکر مائیکوسس ہے۔ یہ کوئی متعدی بیماری نہیں ہے۔ یہ ان لوگوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر ابتدائی دور میں ہی اینٹی فنگل تھیریپی شروع کردی جائے تو مریض کی جان بچ سکتی ہے۔