ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔فائل فوٹو
ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔فائل فوٹو

عید کے روزگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں عید کے روزگرج چمک کے ساتھ بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔خطہ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے جبکہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔