امریکا میں تیل کی سب سے بڑی پائپ لائن پر سائبر حملے کے نتیجے میں مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی معطل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 روز قبل سائبر حملے کی وجہ سے کلونیئل پائپ لائن بند ہو گئی تھی اور تاحال اس کے ذریعے ترسیل بحال نہیں ہو سکی۔
تیل کی ترسیل رکنے سے مشرقی امریکی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں اور وہاں تیل کی فراہمی ہنگامی طور پر ٹینکروں کے ذریعےکی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ اور لندن برینٹ کی قیمتوں میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔