مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل گیا۔فائل فوٹو
مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل گیا۔فائل فوٹو

اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، یہودی اورعرب شہرہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جبکہ اسرائیل کے شہر لُد میں یہودی شہری نے 25 سالہ عرب شہری کو قتل کردیا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور مشتعل افراد نے یہودیوں کی ایک عبادت کو نذر آتش کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہروں اور ہنگاموں کا یہ سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل گیا جس میں  کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جس کے بعد لُد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔