ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بیماریاں پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ گندے علاقوں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے افراد میں پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران اپنے گھروں اور گھروں کے آس پاس کے علاقے کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کھانا کھانے سے قبل ہاتھ لازمی دھونے چاہئیں۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں

امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویزاورفلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا۔

اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔دونوں کمپنیوں کی آج چار پروازیں شیڈول تھیں جبکہ فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔