مسلم حکمرانوں کو بیانات اورٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔فائل فوٹو
مسلم حکمرانوں کو بیانات اورٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔فائل فوٹو

جماعت اسلامی کا21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا، سراج الحق اس روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نےقوم سے فلسطینیوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ،انہوں نے کہاکہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اورٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا، مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال اورعزت و آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔