آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انکار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت خزانہ اور نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

پاکستان میں کرونا سے مزید74افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس نے گذشتہ 24گھنٹوں میں 74افراد سے زندگیاں چھین لیں جبکہ تین ہزار754 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعدادآٹھ لاکھ 80ہزار362ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ روز 36ہزار725ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے تین ہزار754مثبت آئے ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد68ہزار223ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 44اموات رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 20 ، بلوچستان میں تین اموات رپورٹ ہوئیں ۔

سندھ میں اب تک دو لاکھ 99ہزار194افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18ہزار317 ہے ۔ دو لاکھ 76ہزار76افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار801افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پنجاب میں تین لاکھ 27 ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، دو لاکھ 87 ہزار376 افراد علاج معالجے کے بعد تندرست ہو گئے جبکہ نو ہزار 411افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ پنجاب میں کورونا کے 30 ہزار 575 ایکٹو کیسز ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں  ایک لاکھ 27 ہزار38 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، تین ہزار 786 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے اور جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار 428 افراد نے وائرس کو شکست دی ، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد سات ہزار 824 ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 79 ہزار 221 کیسز رپورٹ ہوئے ،731 اموات ہوئیں جب کہ 70 ہزار افراد نے وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا ، اسلام آباد میں آٹھ ہزار 490 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 423 کورونا کیسز سامنے آئے ،107 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 220 افراد صحتمند ہوئے ، صوبے میں 96 مریض زیرعلاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 258 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،15 ہزار921 افراد ریکور ہوئے جبکہ 514 افراد جان بحق ہوئے ، ایک ہزار 823 ایکٹو کیسز ہیں ۔