سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کا ذوالفقار آباد آئل ٹینکر ٹرمینل 20 جون تک فعال کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں ذوالفقار آباد آئل ٹینکر ٹرمینل 20 جون تک فعال کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ٹرمینل کی بحالی کے بعد اندرون شہر آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
عدالت نے آئل کمپنیز کو ٹرمینل پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ تمام معاملات خود دیکھیں، اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس کل بلائیں اور دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ دیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر آئل ٹینکرز کی منتقلی کیلئے پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
سماعت کے دوران چیف سیکرٹری سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے فنڈز کے ایم سی کو فراہم کردیے ہیں اور کے ایم سی تمام معاملات دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس کل ہوگا، آئل ٹینکرز اور آئل کمپنیز کے نمائندے شریک ہوں گے۔