عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اردوان فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا سے ایک قدم آگے

ترکی کے صدر طیب اردوان نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پوری انسانیت پر پڑ رہے ہیں۔
ترک صدر نے روحانی پیشوا پر اسرائيل پرفوری پابندیاں لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی عوام قتل ہوتے رہیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اداراے کی امدادی ٹیمیں 2 سے 3 روز میں غزہ پہنچ جائیں گی۔