جیل انتظامیہ نے چانڈیو گروپ کے سرغنہ فاروق چانڈیو کو ایک علیحدہ جگہ قید کر دیا۔فائل فوٹو
جیل انتظامیہ نے چانڈیو گروپ کے سرغنہ فاروق چانڈیو کو ایک علیحدہ جگہ قید کر دیا۔فائل فوٹو

سکھر جیل میں قیدیوں کے دو گروہوں میں تصادم

سینٹرل جیل سکھر میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے چار قیدی زخمی ہو گئے ، جھڑپ چانڈیو اور علوی گروہوں کے مابین کالا چکرپوائنٹ پر ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار قیدی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں علوی گروپ کے جمشید علوی ، فاروق اور محرم شاہ اور قادر بخش شامل ہیں ۔

جیل انتظامیہ نے چانڈیو گروپ کے سرغنہ فاروق چانڈیو کو ایک علیحدہ جگہ قید کر دیا۔