بم کی افواہ، بلغاریہ جانے والے مسافر طیارے کی ہنگری میں اتار لیا گیا
ہنگری کے وزیر دفاع نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کردی
November 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بڈا پسٹ:بم کی اطلاع پر مسافر طیارے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہنگامی کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں بم کی افواہ پر بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ لندن سے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا جا رہا تھا۔
ہنگری کے وزیر دفاع نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر نیٹو ایئر ڈیفنس سسٹم کو الفا الرٹ جاری کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ہنگری کے جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کو حفاظتی تحویل میں لے کر بحفاظت اتار لیا۔