سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو
سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو

خلیج بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان

عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اورکم دباؤ 23مئی تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے سائیکلون میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق سائیکلون کا رخ مغربی بنگال یا بنگلہ دیش کی جانب ہوگا۔

عالمی ماہر ماحولیات نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا، یہ نام اومان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔مہیش پلاوات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سائیکلون کا اثر کچھ حد تک میانمار میں بھی ہوسکتا ہے۔