واقعے کے بعد ریس روک دی گئی۔فائل فوٹو
واقعے کے بعد ریس روک دی گئی۔فائل فوٹو

طوفانی بارش اور ژالہ باری سےماؤنٹین میراتھن کے 21 شرکا ہلاک

چین کے صوبہ گنسو میں 100 کلو میٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش کیساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے 21 شرکا ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق میراتھن میں مجموعی طور پر 172 افراد شریک تھے جن میں سے کئی تاحال لا پتہ ہیں ، جب ریس میں شریک کھلاڑی 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ، موسم کی شدت کے باعث 21 کھلاڑی دم توڑ گئے ،واقعے کے بعد ریس روک دی گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔