بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

چوہدری نثار کی جماعت میں جگہ نہیں بنتی۔ شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی جماعت میں کوئی جگہ نظر نہیں آتی ،شہباز شریف ان سے ذاتی حیثیت میں ملے ہو نگے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو جماعت سے کسی نے نہیں نکالا ،وہ خود چھوڑکرگئے اور جب آپ خود چھوڑ کر جاتے ہو تو پھر جماعت بھی آپ کو چھوڑ دیتی ہے ۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا اب چوہدری نثار کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جماعت میں آ کر واپسی کا راستہ ڈھونڈیں ،جماعت انہیں ڈھونڈنے نہیں جائے گی ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جماعت میں واپس آنا ہے یا نہیں یہ ان کا فیصلہ ہے لیکن کیا جماعت انہیں لے گی میرے لیے یہ بڑا سوال ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال سے جماعت چوہدری نثار کی واپسی قبول نہیں کرے گی ،میں معذرت سے کہہ رہا ہوں اور یہ حقیقت ہے ،مجھے چوہدری نثار کی جماعت میں جگہ نظر نہیں آتی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہم سب ان کے عشروں کے دوست ہیں جب وہ ہم سے رابطہ نہیں رکھ سکے ،میاں صاحب سے رابطہ نہیں رکھ سکے تو اب یہ مشکل ہو گا ۔